Imam-e-Asr Ka Hum Intezar Karte Hain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s)
امام عصر کا ہم انتظار کرتے ہیں
یہ انتظار عبادت گزار کرتے ہیں
ابھی بھی وقت ہے اے منکر حسین سنبھل
یہ وقت ہاتھ سے نکلا تو روئے گا تو کل
ہمارا فرض ہے ہم ہوشیار کرتے ہیں
وہ آئیں گے انہیں آنا ہے آنے والے ہیں
نظر جمائے ہوئے سب زمانے والے ہیں
انہی کے وعدے پہ ہم اعتبار کرتے ہیں
یہ آخری ہے محمد یہ بارہواں ہے علی
انہی کے قبضہ قدرت میں ہے قیامت بھی
یہ خشک پیڑ کو بھی سایہ دار کرتے ہیں
عریضے نذر کیے جا رہے ہیں سال بہ سال
انہی کو بھیجتے ہیں لکھ کے اپنے قلب کا حال
یہ العجل کی جو ہم سب پکار کرتے ہیں
جو ان کے جد کی مصیبت پہ سوگوار ہوا
غم حسین میں جو شخص اشکبار ہوا
امام وقت اسی سے تو پیار کرتے ہیں
حسینی خون کے تاجر خطیب اور ملا
امام عصر کے ہاتھوں ہے تیرا قتل لکھا
منادی ہم تو یہی بار بار کرتے ہیں
ریحان اعظمی یہ ذکر ہی عبادت ہے
خدایا بھیج دے اس کو جو تیری حجت ہے
بس اک دعا یہی پروردگار کرتے ہیں
صدائیں دیتا ہے کعبہ بھی کربلا بھی انہیں
امام عصر علیہ السلام آ جائیں
یزید وقت کلیجہ فگار کرتے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.