Jab Yousuf E Hussain Ka
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
جب یوسف حسین کا پھیلا جہاں میں نور
ہر ذرہ ضوفشاں ہوا دنیا کا مثل طور
تاریکیاں تھیں ارض مدینہ سے دور دور
اکبر کا کائنات میں ایسے ہوا ظہور
غل تھا اجالے شب کے اندھیروں پہ چھا گئے
اکبر نہیں رسول زمانے میں آ گئے
پھیلی ہوئی تھی روشنی اکبر کی چار سو
عبائل بولے آ کے یہ مولا کے روبرو
ہے قلب میں زیارت اکبر کی آرزو
یہ کہہ کے گود میں لیا لیلی کے ماہ رو
دنیا کو دی خبر یہ ستاروں کی ماند نے
سورج اٹھا لیا بنی ہاشم کے چاند نے
اکبر تیرا ظہور زمانے میں جب ہوا
ہر عاشق رسول پہ یہ راز کھل گیا
بے سایہ تھے رسول تو آخر سبب تھا کیا
آئی کسی کی گوش عقیدت میں یہ صدا
سایہ چھپا کے رکھا عرش برین پر
اکبر اتارنا تھا خدا کو زمین پر
یوسف فقط حسین کا حسن تمام ہے
اس کی رگوں میں خون شہ خاص و عام ہے
تارا بلانا اس کے اشاروں کا کام ہے
سورج یہ چاند اس کے کھلونے کا نام ہے
ہے اصل کائنات یہ دیں کا اصول بھی
ہے ایک وقت میں یہ علی بھی رسول بھی
روشن اسی کے نور سے ہے کائنات حسن
سانسوں سے اس کی چلتی ہے نبض حیات حسن
اس کی زباں کو چوم رہی ہے لغات حسن
لپٹا ہوا ہے قدموں سے اس کے ثبات حسن
یہ ورثہ دار حسن رسالتمآب ہے
اس پھول کا پسینہ بھی عرق گلاب ہے
ایسا پسینہ جس سے زلیخا کرے وضو
آب بقا میں بدلے جو دریا کرے وضو
بیمار بن کے اس کا مسیحا کرے وضو
جس سے نماز کے لیے کعبہ کرے وضو
یہ قدسیوں کے واسطے وجہ شرف بنے
ذرہ جو اس سے مس ہو وہ ذرے نجف بنے
تسلیم کر لیا میرے حسن قبول نے
دنیا کو دیں بہاریں اسی ایک پھول نے
یہ مرتبہ بھی پایا شبیہ رسول نے
پالا ہے اس کو گود میں بنت بتول نے
حیران ہوں کے پالنے والی کو کیا کہوں
بنت اسد کہوں یا اسے آمنہ کہوں
کیا مرتبہ بیان ہو ایسے حسین کا
آواز دے رہی ہے مسلسل یہ کربلا
اس جیسا کوئی ہے نہ کبھی ہوگا اور نہ تھا
تاریخ لکھ چکی ہے تکلم یہ فیصلہ
اکبر کے جیسا کوئی جواں سن نہیں ملا
اب تک اذاں کو ایسا مؤذن نہیں ملا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.