Arz e dar e Hussain se gar rabta na ho
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Rajab Ali Khan
ارض در حسین سے گر رابطہ نہ ہو
ہم کیا ہیں آسمان کا قد بھی بڑا نہ ہو
لٹ جائیں ایک رات میں سجدوں کے قافلے
اشک غم حسین اگر جاگتا نہ ہو
دنیا میں ایسا کوئی سمندر نہیں ملا
جس نے جری کی مشک سے پانی بھرا نہ ہو
ایسا خطیب کون ہے بے شیر کے سوا
جو حجت خدا ہو مگر بولتا نہ ہو
مانگی ہے حر سے اس لیے کرب و بلا کی خاک
قسمت سنوارنے میں کوئی مسئلہ نہ ہو
عیسی بھی بھیجتے ہیں مریضوں کو کربلا
ایسے مریض جن کی جہاں میں دوا نہ ہو
دل ہو چکا ہے الفت سجاد کا اسیر
لوگو دعائیں مانگو یہ قیدی رہا نہ ہو
عرصہ ہوا بلال کہ دیکھی نہ کربلا
میری طرح کوئی بھی وطن سے جدا نہ ہو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.