Ba Hukm e Fatima Zahra Hussain Kar Denge
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Shahzad Abbas
با حکم فاطمہ زہرا حسین کر دیں گے
ہر ایک کام خدا کا حسین کر دیں گے
کسے خبر تھی کہ زخمی جبیں کے سجدے سے
زمیں کو عرش معلی حسین کر دیں گے
یہ کہہ کے فطرس بے پر چلا سوئے یثرب
میں جانتا ہوں کہ اچھا حسین کر دیں گے
جو اس کو دیکھیں تو یوسف بھی رشک کرنے لگیں
حسین جون کو اتنا حسین کر دیں گے
یزید شام تلک سر ہی سر ملیں گے تجھے
جو تیری فوج پہ حملہ حسین کر دیں گے
میں بکنے آ گیا بازار عشق حیدر میں
مجھے خرید کے مہنگا حسین کر دیں گے
جو کام لاکھوں رسولوں کو مل کے کرنا تھا
وہ کام دشت میں تنہا حسین کر دیں گے
نعیم دیکھنا خیمے کے گل چراغوں سے
زمانے بھر میں اجالا حسین کر دیں گے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.