Deen e Mohammadi Ka Nigehban Aa Gaya
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Sajjad Ashraf Taqvi
یا حسین مرحبا یا حسین
دین محمدی کا نگہبان آ گیا
زہرا کے گھر میں بولتا قرآن آ گیا
راہب کو عطا کر دیئے بیٹے حسین نے
فطرس بھی لینے پر سوئے ذیشان آ گیا
آنے سے اس کے ہوگئی تکمیل پنجتن
قرآں میں جیسے سورہء رحمان آ گیا
راضی خدا ہے اس سے یہ راضی خدا سے ہے
کہتا ہوا یہ عرش سے رضوان آ گیا
اس کیلئے رسول کے سجدے میں طول ہے
وقت نماز رب کا یہ فرمان آ گیا
ظلمت سے دین حق کو بچانے کے واسطے
دست علی پہ دین کا سلطان آ گیا
ہے یہ دعا حسین سے سجاد اور عقیل
ٹل جائے یہ جہاں سے جو بحران آ گیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.