Tere Baghair Hussain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Hasan Mir
فخر کبریا حسین
شاہ کربلا حسین
دین کی بقا حسین
جان لا الہ حسین
نہ دین کچھ ہے نہ دنیا تیرے بغیر حسین
ہر ایک شے ہے خسارہ تیرے بغیر حسین
محمد عربی جس طرح علی کے بغیر
اسی طرح سے وہ بے چین ہے اخی کے بغیر
حسن کا دل نہیں لگتا تیرے بغیر حسین
کہا بتول نے اے جان فاطمہ زہرا
ہے آج تیسری شعباں زمین پر آجا
نہ ہوگا فجر کا سجدہ تیرے بغیر حسین
میری نظر میں بڑے بد نصیب حاجی تھے
جو تجھ کو چھوڑ کے کعبے کے گرد پھرتے رہے
طواف کعبہ بھلا کیا تیرے بغیر حسین
تیرے ہی فاقوں سے روزے کی شان بڑھتی ہے
نماز خود تیرے پیچھے نماز پڑھتی ہے
کہیں ملا نہیں سجدہ تیرے بغیر حسین
صحابیوں نے کہا آخری کرم کر دے
تو اپنے ہاتھ سے ہم سب کے سر قلم کر دے
تیری قسم نہیں جینا تیرے بغیر حسین
زمیں حرم کی تجھے ناز سے بلاتی ہے
صدا یہ خانہء کعبہ سے اب بھی آتی ہے
کسی کا حج نہیں ہوگا تیرے بغیر حسین
خطیب نوک سناں کو نظر میں رکھا ہے
یہ الکتاب میں آیا شہید زندہ ہے
ہے بے دلیل یہ دعوی تیرے بغیر حسین
بتا رہا مسلسل سکوت امت کا
کسی کے پاس نہیں تھا جواب بیعت کا
تیری بہن کے علاوہ تیرے بغیر حسین
گواہ راہب و فطرس کو پہلے بنوایا
نبی نے پھر یہ تکلم ہے سب کو سمجھایا
خدا بھی کچھ نہیں دیتا تیرے بغیر حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.