Sab Se Bada Hussain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Raza Hasan Sadiq
ہے بندگی کے دیس میں سب سے بڑا حسین
کرتا رہا خدا کے لیے کیا سے کیا حسین
ذکر علی کرے ہے وہ طور سنان پر
مشکل کشائے دین کا مشکل کشا حسین
اک بار اپنا آپ تو ان کے سپرد کر
پھر دیکھ تیرے واسطے کرتے ہیں کیا حسین
خالق سے عشق دیکھ محمد کے لال کا
نیزے کی نوک پر بھی ہے مدحت سرا حسین
لبیک لوگ کہتے ہیں پروردگار کو
پروردگار کہتا ہے لبیک یا حسین
شوکت کے بس میں کب تیری توصیف کا ہنر
ناچیز کیا کرے تیری حمد و ثنا حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.