Mila Hai Hukam Ke Likhon Teri Sana Zainab
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a)
ملا ہے حکم کے لکھوں تیری ثنا زینب
میں امتحان سے گزرا ہوں باخدا زینب
ہے نصف صاحب جاگیر کربلا زینب
سو یاحسین لکھوں گا پڑھوں گا یازینب
یوں تیرے خطبوں نے کھینچے نقوش الا اللہ
خدا کا چہرہ تصور میں آگیا زینب
چراغ لے کے تیرے حوصلے کی چوکھٹ پر
کھڑے ہوئے ہیں سوا لاکھ انبیا زینب
جو آندھیوں سے نہ بگڑا وہ نقش ہے شبیر
جو پتھروں سے نہ ٹوٹا وہ حوصلہ زینب
ہر ایک رخ سے ہر اک زاویے سے کہنا پڑا
ہے تیرے دم پہ سلامت تیرا خدا زینب
ستم کی آندھیاں کعبہ گرا گی ہوتی
اگر نہ درمیاں آتی تیری ردا زینب
بدل کے رکھ دیا سارا نصاب فتح و شکست
کہ تو نے تخت کا تختہ بنا دیا زینب
حسن حسین کی موجودگی میں بھی اکبر
علی نے بیٹی کا سر چوم کر کہا زینب
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.