Milke sab matame
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Nadeem Sarwar
مل کے سب ماتمِ شبیر کریں
دل بہ دل سینہ بہ سینہ
کربلا تعمیر کریں
مل کے سب ماتمِ۔۔۔
یہ ماتم پہچان ہماری
اس پہ جاں قربان ہماری
جسم یہی یہ جان ہماری
یہ ماتم ہے شان ہماری
کہتا ہے ایمان ہمارا
سارے جوان و پیر کریں
مل کے سب ماتمِ۔۔۔
اصغر تیری پیاس کا ماتم
اکبر کا عباس کا ماتم
حسرت کا اور یاس کا ماتم
حاصل ہے احساس کا ماتم
لاکھ زمانہ ہم کو روکے
ہم اس کی تشہیر کریں
مل کے سب ماتمِ۔۔۔
یہ ماتم مظلوم کا ماتم
زہرا کے معصوم کا ماتم
پانی سے محروم کا ماتم
تیغ تلے حلقوم کا ماتم
اس ماتم سے ہم جو چاہیں
وقت کو زنجیر کریں
مل کے سب ماتمِ۔۔۔
عابد کی زنجیر کا ماتم
خشک گلے اور تیر کا ماتم
زینب کا شبیر کا ماتم
دل سے کریں دلگیر کا ماتم
جو ماتم زینب نے کیا تھا
ہم اُس کی تفسیر کریں
مل کے سب ماتمِ۔۔۔
ماتم کیا ہے شہہ کا علم ہے
یہ ماتم تو دیں کا بھرم ہے
جس سے خوشی ہو وہ یہ غم ہے
حق کا یہی ماتم پرچم ہے
اس پرچم کو اس ماتم کو
سینوں پہ تحریر کریں
مل کے سب ماتمِ۔۔۔
ماتم جس کا دریا دریا
جس کی وفا ایمان کا چہرہ
جس کے علم کا خوں مے پھریرا
ڈوب گیا وہ چاند نہ ڈوبا
اُس کی وفات کہتی ہے ہم سے
دنیا کو تسقیر کریں
مل کے سب ماتمِ۔۔۔
یاد میں تیری شامِ غریباں
ماتم کرنے والے انساں
کرتے ہیں جب چاک گریباں
زہرا خود ہوتی ہیں گریہ
سنتِ زہرا ہے یہ ماتم
اسکو عالم گیر کریں
مل کے سب ماتمِ۔۔۔
کر نہ سکی جو بھیا کا غم
اُس زینب کی یاد میں اب ہم
رنج و خوشی سے کر کے باہم
ہر دن سمجھیں ماہِ محرم
زخمِ دلِ زینب کی خاطر
کوئی دوا اکسیر کریں
مل کے سب ماتمِ۔۔۔
جن کے رسن میں ہاتھ بندھے تھے
کیسے بھلا وہ ماتم کرتے
ان کے دلوں میں یاد بسا کے
نوحے کی ماتم کی صدا سے
اہلِ اعزا زہرا کی دُعا سے
خلد کو جاگیر کریں
مل کے سب ماتمِ۔۔۔
مولا ایسا ظرف عطا کر
یہ ماتم سوغات بنا کر
لے جائیں سینوں پہ سجا کر
شہرِ نجف میں دل میں بسا کر
اپنی اعزاداری کا تحفہ
نذرِخیبر گیر کریں
مل کے سب ماتمِ۔۔۔
کہہ دیں گے ریحان و سرور
حشر میں جب خاتونِ محشر
پوچھیں گی یہ بات جو آکر
چاہیئے کیا ماتم کی بنا پر
ہم کہہ دیں گے ہم کو غلامِ
شبر و شبیر کریں
مل کے سب ماتمِ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.