Sakina Shaam Ke Zindan Mein So Gayi Baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Mesum Abbas
سکینہ شام کے زنداں میں سوگئی بابا
طمانچے شمر سے کھاتی تھی جب بھی روتی تھی
اندھیری رات میں اٹھ اٹھ کے بس یہ کہتی تھی
میری اسیری پہ روتی ہے بیکسی بابا
اے بابا آپ کے سینے کی اس کو عادت تھی
زمیں میں سونے کی کوشش میں جاگتی ہی رہی
تیری یتیمہ کو نیند آئی نہ کبھی بابا
پھپھی سے کہتی تھی رو رو کے یہ بتا دو پھپھی
ستم کی قید سے گھر اپنے جا سکیں گے کبھی
اسے رہائی نہ مر کر بھی مل سکی بابا
بنائی آپ نے مقتل میں قبر اصغر کی
لحد بنائی ہے زنداں میں میں نے مضطر کی
پڑھی جو فاتحہ روتی تھی ہتھکڑی بابا
کفن لہو بھرا کرتا ہی ہے سکینہ کا
دیا ہے غسل بھی اشکوں سے اے میرے بابا
کفن بھی روتا تھا اور میں بھی قبر بھی بابا
نہیں ذرا سا اجالا بھی اس کی تربت پر
اندھیرے کرنے لگے نوحہ اس کی تربت پر
کرے گا کون یہاں آ کے روشنی بابا
بیان کیسے کریں گے یہ میثم و مظہر
جو بین بابا سے کرتے تھے عابد مضطر
سکینہ شام کے زنداں میں سو گئی بابا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.