Yehi Deen E Haq Hain Yehi Deen Panahi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Zakir Bilawal Ali Hussaini
یہی دین حق ہیں یہی دیں پناہی
سر کربلا ہے لہو کی گواہی
یہ خون ابوطالب کا ہے مظہر
بدلتے ہیں غربت میں دیں کا مقدر
شجاعت پہ ان کی لرزتی ہے شاہی
لہو سے یہ تلوار کو موڑتے ہیں
یہ شیشے سے سنگ گراں توڑتے ہیں
یہ بے تیغ بھی ہیں خدا کے سپاہی
وہ زینب وہ شام غریباں کا منظر
وہ خیمے جلے وہ جلا کوئی بستر
لٹیں چادریں المدد یا الہی
ہیں بے گور بے سر جو مقتل میں لاشے
کفن کو ترستے ہیں یہ مرنے والے
بچی ہوتی سر پے کسی کے ردا ہی
وہ نیزے پہ قرآں کی ہے تلاوت
پس مرگ بھی یہ شہیدوں کی قدرت
ہے ثابت اسی سے حد بے گناہی
مرتب ہو جب منتقم تیرا لشکر
ہے خواہش بلاول بنے تیرا یاور
امام زمانہ کا سچا سپاہی
کوئی مجھ کو عاصی سمجھتا ہے سمجھے
میرے سارے رشتے ہیں اشک عزا سے
نہ سمجھے گا مجھ کو کوئی خانقاہی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.