Ran se wapas mere baba nahi aane wale
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
رن سے واپس میرے بابا نہیں آنے والے
مجھ پہ اب سائے یتیمی کے ہیں چھانے والے
آپ جس طرح مجھے سینے لگا کر روئے
خاک پر جیسے سکینہ کو سلا کر روئے
ہیں یہ انداز یتیموں کو سلانے والے
صبح سے دیکھ رہی ہے یہ سکینہ بابا
رن میں ہے چاروں طرف پھیلا قضا کا سایہ
لوٹ کر زندہ نہیں آئے ہیں جانے والے
جیسے خط ایک چچا ابن مظاہر کو لکھا
بھیج کر خط میری خاطر ہی بلا لیں بابا
رہ گئے ہوں جو کوئی دوست بلانے والے
آپ نے جب سے ہے رخصت کا ارادہ باندھا
جانے کیوں دکھنے لگا ہے میرا چہرا بابا
نیل جیسے میرے چہرے پہ ہوں آنے والے
میری چادر میرے بالوں سے ہٹاتے کیوں ہیں
ریت کا پردہ میرے سر پہ بناتے کیوں ہیں
کب ردا کرتے ہیں یوں شہ کے گھرانے والے
آپ کے سینے سے لگتی ہوں تو یوں لگتا ہے
زخم ہی زخم ہیں زخموں سے لہو بہتا ہے
جیسے اس سینے میں ہیں تیر سمانے والے
شہ سے لپٹی ہوئی کہتی تھی سکینہ اکبر
ہو نہ ہو آپ پے برسائیں گے اعدا مل کر
جتنے پتھر ہیں یہ مقتل سے اٹھانے والے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.