Dono Hain Shahenshah
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Zakir Bilawal Ali Hussaini
صبر و رضا کے پیکر دونوں ہیں شہنشاہ
مولا علی ولی اور عباس باوفا
مسجد میں قتل ہو گیا مولا امیر حیدر
رنگیں لہو سے جن کے ہوا ہے محراب منبر
لگی ضرب تو یہ بولے فزت برب کعبہ
قاتل کو خود جگائے ایسا نہیں کوئی
اسے دودھ بھی پلائے ایسا کہاں سخی
دیکھا فقط جہاں میں بس مولا مرتضی
عباس ہی وفا کا پروردگار ہے
ہے ناز عالیہ کا ابن کرار ہے
کرتی ہے جس کو سجدہ دارین کی وفا
مل جاتی جو اجازت عباس کو اگر
حیدر کا لعل رن میں کرتا بپا حشر
صبر و رضا کی ہو گیا کربل میں انتہا
عباس اور علی کی پوری ہو آرزو
قائم کی شاہی دیکھیں دنیا میں چار سو
یارب قبول ہو اب ساجد کی التجا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.