Zikr Jab Zainab e Muztar Ka Bayaan Hota Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Hasan Sadiq
ذکر جب زینب مضطر کا بیاں ہوتا ہے
خون سجاد کی آنکھوں سے رواں ہوتا ہے
دست شبیر سے بے شیر نے ثابت یہ کیا
ہاشمی خون تو بچپن سے جواں ہوتا ہے
نوک نیزہ سے لحد میں سے نکالیں لاشہ
ظلم ایسا یہ زمانے میں کہاں ہوتا ہے
بھائی بیٹوں کے ہوں بے گور و کفن لاشے پڑے
ایسے عالم میں قیامت کا سماں ہوتا ہے
فاطمہ زہرا وہاں خود ہی پہنچ جاتی ہیں
ذکر حسنین شریفین جہاں ہوتا ہے
آؤ سجاد کی آنکھوں سے لہو تو دیکھو
منظر کرب و بلا تازہ عیاں ہوتا ہے
تو امیر ایک نہیں شاہ کے غم میں شامل
محو غم آج تو ہر کون و مکاں ہوتا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.