Salam Abbas Ya Maula
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Nadeem Sarwar
اے شیر نیستان حیدر عباس
اے سخی باب الحوائج باوفا عباس
السلام اے باوفا باب الحوائج السلام
بیکسوں کا آسرا باب الحوائج السلام
قائم آل محمد کل اماموں کا سلام
اے دعائے سیدہ باب الحوائج السلام
وہ روز کہ جس کا وعدہ ہے
وہ روز یقینا آئے گا
انساں کا مقدر بدلے گا
جب نور امامت چھائے گا
گونجے گی صدائے جاء الحق
اور مہدی دوراں آئے گا
اس روز سے سارے عالم میں
بس ایک علم لہرائے گا
غازی کا علم اک سایہ ہے
جو کل بھی تھا جو آج بھی ہے
اور اس کا کرم کل بھی ہو گا
عباس عباس عباس عباس
سورجوں میں چاند بن کر اس طرح زندہ رہا
چادر زہرا کے سائے میں سدا پلتا رہا
یہ علی ابن ابی طالب کا سرمایہ رہا
زینب و کلثوم کی بھی آنکھ کا تارا
حرمت دین نبی زہرا کے گھر کی آبرو
دل ہے یہ ام البنیں کا اور حیدر کا لہو
سیرت شبیر و شبر کا سراپا ہو بہو
پنجتن کے درمیاں کس کا شرف ایسا
یہ وہ گھر ہے جس طرف دیکھا ہمیں مولا ملا
ہر طرف مولا ہی مولا ابتدا تا انتہا
گرد مولاؤں کے یہ غازی ہے مولائے وفا
ہے خدا مولا نبی مولا علی مولا
ہے علی کی بادشاہی آسماں ہو یا زمیں
ہے علی اسم الہی مصطفی کا جانشیں
دوسرا حیدر نہیں ہے دوسرا غازی نہیں
یاعلی کہہ کر زباں کے ساتھ دل بولا
عین سے عباس کی علم و علم عشق علی
بے سے بسم اللہ کی باب الحوائج ہے سخی
ہے الف اللہ کا اور سین سے اسلام کی
ہو بہو حیدر ہر اک میزان میں تولا
بڑھ رہا ہے جانب دریا علم عباس کا
کون روکے گا بھلا بڑھتا قدم عباس کا
ہاں مگر شبیر کو سہنا ہے غم عباس کا
حکم شبیری سے اپنے غیض کو روکا
الاماں وہ مشک کا چھدنا تڑپنا شیر کا
یا سکینہ الوداع کہہ کر وہ گرنا شیر کا
دیکھتی ہی رہ گئی رستہ سکینہ شیر کا
مر کے بھی سینے سے لپٹائے تھا مشکیزہ
ہو کرم للہ برحال غریباں یا سخی
آپ سے ہی لو لگائے ہیں یہ سارے ماتمی
سرور و ریحان کی قائم رہے یہ نوکری
اے سخی باب الحوائج فضل کے بابا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.