Hussain Ki Khatir
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Hasan Mir
ہوئی ہے خلق یہ دنیا حسین کی خاطر
امام عصر ہیں زندہ حسین کی خاطر
قلم اٹھایا تھا تعمیر کربلا کے لیے
وگرنہ جنگ تھی کیا ابن مرتضی کے لیے
حسن نے ضبط کیا تھا حسین کی خاطر
کہا رسول سے رب نے نہ سر اٹھانا ابھی
تمہاری پشت پہ بیٹھا ہوا ہے ابن علی
بڑھا دو آج یہ سجدہ حسین کی خاطر
یہی دلیل ہے اک دوسرے سے الفت کی
رضائے رب کے لیے کیجئے عزاداری
خدا کو کیجئے سجدہ حسین کی خاطر
کہاں وہ نور سراپا کہاں مکان میرا
شرف یہ فرش عزا سے مجھے نصیب ہوا
میرے گھر آ گئیں زہرا حسین کی خاطر
صلہ حسین کی مادر سے اس کو ایسا ملا
ہر اک شہید یہ مرقد میں کر رہا ہے دعا
کے موت آئے دوبارہ حسین کی خاطر
مباہلے کا اثر کربلا میں دیکھ لیا
وہب کی ماں تجھے پہنچے سلام قائم کا
خدا کو دے دیا بیٹا حسین کی خاطر
خدا کا شکر تکلم نصیب والا ہوں
میں اپنا مقصد تخلیق یاد رکھتا ہوں
ہے سانس سانس میری یا حسین کی خاطر
ہے اس لیے بھی ضروری جلوس میں جانا
شمار کرتے ہیں عباس روز عاشورہ
کے گھر سے کون ہے نکلا حسین کی خاطر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.