Mil Ke Sab Matam Shabbir Karein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Nadeem Sarwar
مل کے سب ماتم شبیر کریں
دل بہ دل سینہ بہ سینہ کربلا تعمیر کریں
اصغر تیری پیاس کا ماتم اکبر کا عباس کا ماتم
حسرت کا اور یاس کا ماتم حاصل ہے احساس کا ماتم
لاکھ زمانہ ہم کو روکے ہم اس کی تشہیر کریں
یہ ماتم پہچان ہماری اس پہ جاں قربان ہماری
جسم یہی یہ جان ہماری یہ ماتم ہے شان ہماری
کہتا ہے ایمان ہمارا سارے جوان و پیر کریں
عابد کی زنجیر کا ماتم خشک گلے اور تیر کا ماتم
زینب کا شبیر کا ماتم دل سے کریں دلگیر کا ماتم
جو ماتم زینب نے کیا تھا ہم اس کی تفسیر کریں
یہ ماتم مظلوم کا ماتم زہرا کے معصوم کا ماتم
پانی سے محروم کا ماتم تیغ تلے حلقوم کا ماتم
اس ماتم سے ہم جو چاہیں وقت کو زنجیر کریں
ماتم جس کا دریا دریا جس کی وفا ایمان کا چہرہ
جس کے علم کا خوں میں پھریرا ڈوب گیا وہ چاند نہ ڈوبا
اس کی وفا کہتی ہے ہم سے دنیا کو تسخیر کریں
ماتم کیا ہے شہ کا علم ہے یہ ماتم تو دیں کا بھرم ہے
جس سے خوشی ہو وہ یہ غم ہے حق کا یہی ماتم پرچم ہے
اس پرچم کو اس ماتم کو سینوں پہ تحریر کریں
کر نہ سکی جو بھائی کا غم اس زینب کی یاد میں اب ہم
رنج و خوشی سے کر کے باہم ہر دن سمجھیں ماہ محرم
زخم دل زینب کی خاطر کوئی دوا اکسیر کریں
یاد میں تیری شام غریباں ماتم کرنے والے انساں
کرتے ہیں جب چاک گریباں زہرا خود ہوتی ہیں گریہ
سنت زہرا ہے یہ ماتم اس کو عالمگیر کریں
مولا ایسا ظرف عطا کر یہ ماتم سوغات بنا کر
لے جائیں سینوں پہ سجا کر شہر نجف میں دل میں بسا کر
اپنی عزاداری کا تحفہ نذر خیبر گیر کریں
جن کے رسن میں ہاتھ بندھے تھے کیسے بھلا وہ ماتم کرتے
ان کی دلوں میں یاد بسا کے نوحے کی ماتم کی صدا سے
اہل عزا زہرا کی دعا سے خلد کو جاگیر کریں
کہہ دیں گے ریحان و سرور حشر میں جب خاتون محشر
پوچھیں گی یہ بات جو آکر چاہیے کیا ماتم کی بنا پر
ہم کہہ دیں گے ہم کو غلام شبیر و شبر کریں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.