Jise nisbat nahi aal e nabi se
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s)
جسے نسبت نہیں آل نبی سے
اسے کیا کام علم و آگہی سے
خدا دشمن کو بھی محفوظ رکھے
وبال و ذلت بغض علی سے
ابوسفیان کے گھر میں اندھیرا
ابوطالب کے گھر کی روشنی سے
ملے گی صحت و حریت فکر
علی ابن حسین ابن علی سے
یہ ہیں آل نبی کے نوح ثانی
چلی نسل پیمبر پھر انہی سے
بظاہر لاغر و بیمار قیدی
حقیقت میں قوی تر خسروی سے
جھکائے گا انہیں کیا طوق خاراں
بلندی جھک کے ملتی ہے علی سے
ہیں طینت میں درندوں سے بدتر
بظاہر ہیں یزیدی آدمی سے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.