Main rahoon ya na rahoon mera Islam rahay ga
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nadeem Sarwar
اے فوج اشقیاء میرا اسلام رہے گا
قرآن رہے گا میرا پیغام رہے گا
فرماتے تھے حسین کہ میں بے قصور ہوں
روشن ہے تم پہ چشم پیمبر کا نور ہوں
فاقوں سے میں نڈھال ہوں زخموں سے چور ہوں
زخموں پہ زخم پیاس کی شدت میں کھاؤں گا
لیکن میں نانا جان سے وعدہ نبھاؤں گا
جب ظہر تک حسین بہتر کو رو چکے
اکبر کو رو چکے علی اصغر کو رو چکے
اک دوپہر میں باوفا لشکر کو رو چکے
پھر فوج بدنسب سے مخاطب ہوئے امام
حجت تمام کرتا ہوں سن لو میرا پیام
مقصد ہے لاالہ کی بقا اور کچھ نہیں
وعدہ ہو زیر تیغ وفا اور کچھ نہیں
اس کے سوا لبوں پہ دعا اور کچھ نہیں
راضی ہو مجھ سے میرا خدا چاہتا ہوں میں
میں ہوں حسین سب کا بھلا چاہتا ہوں میں
دریا کو تم نے چھین لیا میں نے کچھ کہا
پانی دکھا دکھا کے پیا میں نے کچھ کہا
داغ اکبر جواں کا دیا میں نے کچھ کہا
حق پر ہوں میرے حق میں سناں بول رہی ہے
سن لو وہ اذاں میری زباں بول رہی ہے
میں اور کروں یزید کی بیعت نہیں نہیں
بدلوں اجل کے ڈر سے شریعت نہیں نہیں
جینے کے بدلے چھوڑوں شہادت نہیں نہیں
تم کون ہو نقاب رخوں سے ہٹاؤں گا
میں کون ہوں یہ نوک سناں پر بتاؤں گا
مقصد نہیں ہے جنگ ہمارا خدا گواہ
خط بھیج کے ہے تم نے بلایا خدا گواہ
بے جرم تم نے مجھ کو ستایا خدا گواہ
خنجر تلے بلند میں تکبیر کروں گا
اپنے لہو سے خاک پہ تحریر کروں گا
زینب تڑپ کے بولی کہ بھیا سمجھ گئی
بھیا تیرے اشارے کو بہنا سمجھ گئی
میں کیا تیری غریب سکینہ سمجھ گئی
خطبوں سے میں ہلاؤں گی قصر یزید کو
مرنے نہ دوں گی اب میں کسی بھی شہید کو
آ کر در خیام پہ زینب کو دی صدا
آ اے میری غریب بہن آ قریب آ
لے آخری سلام حسین غریب کا
مقصد ہے میرا کیا یہ سبق تجھ کو یاد ہے
میری شریک کار مجھے اعتماد ہے
اے سرور و ریحان یہ لمحہ عجیب ہے
نیزے پہ لب کشا یہ حسین غریب ہے
زینب تمہاری شام غریباں قریب ہے
سب کچھ تیرے حوالے ہے اب تم سنبھالنا
اپنا خیال رکھنا سکینہ کو پالنا
اٹھا غبار ظلم کڑکتی ہیں بجلیاں
زیں سے گرے حسین اٹھیں سرخ آندھیاں
ناگاہ سر حسین کا آیا سر سناں
قرآں سنا کے سید مظلوم نے کہا
لو نانا جان وعدہ وفا میں نے کر دیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.