Aye Ghareeb ul Ghuraba
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Mir Hasan Mir
اے غریب الغربا اے معین الضعفاء
تجھ پہ کونین فدا اے علی موسی رضا
اے علی علی علی موسی رضا جان
اے مولا رضا مولا رضا شاہ خراسان
یہ جان ہے کیا دونوں جہاں آپ پہ قربان
نوبت یہی کہتی ہے کہ آنے کو ہے نوبت
ہونے کو ہے قائم تیرے قائم کی حکومت
مشہد میں یہی شام و سحر ہوتا ہے اعلان
جب کوئی ٹھکانہ نہیں ملتا ہے جہاں میں
آ جاتے ہیں وہ آپ کے دامان اماں میں
حیوان ہو چاہے وہ پرندے ہو یا انسان
کیا شان ہے واللہ محمد کے ولی کی
مصروف ملا مجھ کو وہ مدحت میں علی کی
ہاں میں نے اٹھایا تیرے روضے پہ جو قرآن
اے ملک سخاوت کے شہنشاہ سخاوت
میں نے تیرے دربار سے مانگی ہے وزارت
ہو مجھ کو عطا مدحت حیدر کا قلمدان
بہلول کی معروف کی بوذر کی قسم ہے
مالک تجھے بس مالک اشتر کی قسم ہے
گن کہہ کے بنا دے مجھے سلمان کا سلمان
سب نے جو خراسان کے رستے میں سنا ہے
تو نے تیرے بابا نے تیرے جد نے کہا ہے
ہم سب کے سبب کلمہ توحید میں ہے جان
دے مدحت اجداد کا آقا یوں مجھے پھل
جس طرح سے کہلاتا ہے شاعر تیرا دعبل
کہلانے لگے میر بھی یوں تیرا ثناء خوان
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.