Bhoola hai na bhoole ga ta hashar zamana
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Hasan Sadiq
بھولا ہے نہ بھولے گا تاحشر زمانہ
دربار یزیدی میں تیرا خطبہ سنانا
تیرے پردے پہ قربان تیرے بھائی کے صدقے
آتا ہے جسے دین پے گھر بار لٹانا
شبیر نے یہ درس زمانے کو دیا ہے
آگے کسی ظالم کے کبھی سر نہ جھکانا
حرمل یہ تیرا جرم کبھی چھپ نہیں سکتا
پانی کے عوض تیر سے اصغر کو سلانا
شبیر کی عظمت ہے یہ شبیر کی جرات
مقتل میں وہ اکبر کے لاشے کو اٹھانا
مشتاق کیئے جا تو اسی در کی غلامی
بخشش کا نہیں ایسا کوئی اور ٹھکانا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.