Mere naseeb mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Raza Abbas Zaidi
بہت اُداس ہوں اور دل تڑپ رہا ہے میرا
بڑی تمنا تھی دیکھوں گا آپکا روضہ
میں دیکھتا رہا سب جا رہے تھے اے مولا
کیوں اس برس بھی نہیں جاسکا میں کربوبلا
میرے نصیب میں کیا کربلا نہیں مولا
غلام آپ سے اب تک ملا نہیں مولا
میں ماتمی ہوں بلالیں مجھے بھی روضے پر
لہو بہایا ہے اپنے وطن میں رہ کے مگر
حرم میں آپکے پرسہ دیا نہیں مولا
میرے نصیب میں۔۔۔
میں چل رہا ہوں جلوسوں میں اربعین کے دن
ہے یہ بھی آپکے ہی عشق کا سفر لیکن
نجف سے کربلا پیدل چلا نہیں مولا
میرے نصیب میں۔۔۔
چھپا رکھی ہے زیارت کی آرزو من میں
بہت غریب ہوں کچھ بھی نہیں ہے دامن میں
سوا تمہارے کسی سے کہا نہیں مولا
میرے نصیب میں۔۔۔
دکھا دیں معجزہ اک بار کربلا آؤں
یا میں بھی صغرا کی طرح وطن میں مر جاؤں
اور انتظار کا اب حوصلہ نہیں مولا
میرے نصیب میں۔۔۔
حرم میں آٹھ محرم علم اُٹھانا ہے
مقام اکبر و اصغر بھی مجھکو جانا ہے
میں خیمہ گاہ بھی اب تک گیا نہیں مولا
میرے نصیب میں۔۔۔
بلالو واسطہ غازی کے زخمی چہرے کا
زمیں پہ چہرے کے بل زیں سے جس طرح وہ گرا
کٹاکے ہاتھ کوئی بھی گرا نہیں مولا
میرے نصیب میں۔۔۔
یہ زائرین سے میں نے سنا ہے روتے ہوئے
حسین آپ جہاں تین روز پیاسے رہے
وہاں اُنہیں کوئی پیاسہ دکھا نہیں مولا
میرے نصیب میں۔۔۔
ہے انتظار میں ذیشان عابدی کب سے
حبیب سے کہیں عاشور پر بلالیں مجھے
رضا کا نام بھی اب تک لکھا نہیں مولا
میرے نصیب میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.