Jo Kainat Gham Fatima Mein Dhal Jaye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Asghar Khan
جو کائنات غم فاطمہ میں ڈھل جائے
سفید دن بھی سیاہ رات میں بدل جائے
حسن ہوں سامنے مارے طمانچہ ماں کو کوئی
علی ہوں سامنے اور تازیانہ چل جائے
علی سلام کریں اور کوئی جواب نہ دے
یہ بات سن کے نہ زہرا کا دم نکل جائے
رسن علی کے گلے سے چھڑانے جائے بتول
شکستہ پہلو ہو اور کہنیوں کے بل جائے
علی پہ نظریں ہیں زینب کی یا الہی خیر
گلے سے باپ کے جلدی رسن نکل جائے
گرا کے فاطمہ پہ جلتا دروازہ
وہ چاہتے تھے نبی کی نشانی جل جائے
جنازہ ہو گیا رخصت بتول کا ثقلین
خدا کرے کہ یتیموں کا دل سنبھل جائے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.