Jab Ayah-e-Balagh
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Ghadeer recited by Mir Hasan Mir
جب آیہء بلغ تیرے تیور نظر آئے
دنیا میں علی سب سے قد آور نظر آئے
سورج کی کہیں دھوپ کہیں عشق کا سایہ
اک وقت میں دو طرح کے منظر نظر آئے
اک نور کے دو ٹکڑے تھے آئینہء خم میں
جس رخ سے بھی دیکھا وہ برابر نظر آئے
اعلان ولایت کا ہزاروں نے سنا تھا
مانگی جو شہادت تو بہتر نظر آئے
ہاتھوں سے میرے چھوٹ گیا ساغر کوثر
کوثر پہ جو خود ساقیء کوثر نظر آئے
اللہ رے یہ معجزہء نور ولایت
اندھوں کو بھی میدان میں حیدر نظر آئے
نبیوں کو جہاں ڈھونڈ رہا تھا میں وہاں پر
فضہ نظر آئی کبھی قنبر نظر آئے
کہہ دینا کہ بہلول ہے یہ میر حسن بھی
دنیا جو اٹھائے ہوئے پتھر نظر آئے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.