Aye Zair e Hussain Assalam
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Hasan Mir
اللہ کی بہشت کے حقدار السلام
اے تربت حسین کے زوار السلام
حج کا ثواب لے کے اٹھا تیرا ہر قدم
رکھا قدم زمیں پہ تو عمرہ ہوا رقم
آواز آ رہی ہے یہ نبیوں کی دم بہ دم
تو زائر حسین تیرے زائرین ہم
دیدار کر کے روضہ سرور کا فرش پر
تو نے خدا کو دیکھ لیا جا کے عرش پر
تجھ پر سلام شام و سحر زائر حسین
زائر ہیں تیرے شمس و قمر زائر حسین
سن کہہ رہے ہیں اہل خبر زائر حسین
تو تھا گنہگار مگر زائر حسین
تیرا ٹھکانہ برسر افلاک ہو گیا
زم زم صدائیں دیتا ہے تو پاک ہو گیا
تجھ کو دعائے بنت پیمبر نصیب ہے
قسمت کو ناز ہے وہ مقدر نصیب ہے
تیرا ملائکہ سے بھی بھر کر نصیب ہے
کیا مرتبہ تجھے سر محشر نصیب ہے
جب ناصران شاہ کو خالق بلائے گا
محشر میں تو بھی ساتھ بہتر کے جائے گا
کھولا ہے رب نے باب فضیلت تیرے لیے
قدسی بھی کر رہے ہے عبادت تیرے لیے
کوثر ہے تیرے واسطے جنت تیرے لیے
عرفے کے روز ہے یہ سعادت تیرے لیے
ممتاز کر دیا تیرے مسجود نے تجھے
حاجی سے پہلے دیکھا ہے معبود نے تجھے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.