Kahan Se Laye Gi Duniya Hussain Ke Jaisa
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
کہاں سے لائے گی دنیا حسین کے جیسا
فقط حسین ملے گا حسین کے جیسا
خدا بھی ناز کرے فخر عالمین بنے
ہے اس رسول کا حق شاہ مرسلین بنے
ہے جس نبی کا نواسہ حسین کے جیسا
عبادتوں کا تو جاری ہے سلسلہ اب تک
نماز کو وہ نمازی نہیں ملا اب تک
کرے جو خاک پہ سجدہ حسین کے جیسا
دلیر مان رہی ہیں شجاعتیں تم کو
سلام کرتی ہیں اصغر شہادتیں تم کو
ہے چھ مہینے میں جذبہ حسین کے جیسا
فضیلتیں جو کوئی کربلا کی پوچھے گا
مجھے یقین ہے کعبہ جواب یہ دے گا
نہیں کسی کا بھی روضہ حسین کے جیسا
یہ صرف خط نہیں تحریر ہے مقدر کی
حبیب تم پہ عنایت ہوئی ہے سرور کی
تمہیں بلاتا ہے مولا حسین کے جیسا
شکست کس کی ہے میداں میں فیصلہ کر لے
دلیل چھوڑ دے آ جا مباہلہ کر لے
ہے تیرے پاس تو لے آ حسین کے جیسا
خدا ہی جانے کہ عباس کیا ہے شان تیری
یہ منزلت یہ سعادت کسے نصیب ہوئی
تجھے سمجھتی ہیں زہرا حسین کے جیسا
نصیریوں سے کہو چھوڑ دیں بضد ہونا
قبول کیسے کرے گا وہ لم یلد ہونا
جسے نصیب ہو بیٹا حسین کے جیسا
سکھا گئی ہیں زمانے کو ثانی زہرا
یہی عقیدہ ہے مختار اور تکلم کا
کہاں ہے ورد کوئی یا حسین کے جیسا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.