Dil chota mat karo wo bulayenge Karbala
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Mir Jawad Mir
دل چھوٹا مت کرو وہ بلائیں گے کربلا، مولا حسین سب کو دکھائیں گے کربلا
سن کر عریضہ غازی نے پیغام ہے دیا، مولا حسین سب کو دکھائیں گے کربلا
فہرست مجھ سے مانگ رہے تھے میرے امام
لکھوا دیئے ہیں مولا کو تم سب کے میں نے نام
باقی ہے بس بتول کی بیٹی کا فیصلہ
آنکھیں تمہاری سچ ہے کے پر آب ہیں بہت
وہ خود بھی تم سے ملنے کو بیتاب ہیں بہت
اک بار دیکھو دل سے تو دے کر انہیں صدا
غافل نہیں کسی سے بھی ابن ابوتراب
مثل مجاب آئے گا ہر ایک کا جواب
لبیک یاحسین کی دیتے رہو صدا
جو رہ گیا وطن میں اسے کہنا غم نا کر
خود پرسہ لینے آئیں گے شبیر تیرے گھر
بس شاہ سے زیارت عاشور مانگنا
کہنا تم اس سے جس نے وسائل کا تھا کہا
تیرا تو رزق شاہ نے کب کا بڑھا دیا
لے آئے اپنے بچوں کو اس سال کربلا
فرزند فاطمہ کی بڑی بارگاہ ہے
اکبر کے بابا جان کی سب پر نگاہ ہے
کب ہیں وہاں پہ فرق امیر و غریب کا
کرب و بلا جو لا نہ سکا والدین کو
وہ جانتا نہیں ابھی آقا حسین کو
روضے پہ ان کے آئے بنا مر گئے تو کیا
جو ماتمی جوان ہیں اکبر کے پرسہ دار
ان سب کا خاص رہتا ہے مولا کو انتظار
مانگو جوانوں واسطہ دے کر جوان کا
پیسوں سے کون کہتا ہے جاتے ہیں کربلا
آتا ہے بس وہ جس کو بلاتے ہیں کربلا
جس جس نے بھی یقین ہے اس بات پر رکھا
نزدیک جب حسین کی تربت کے جاؤ گے
نیت کرو سکینہ کی غربت سناؤ گے
سننے کو اپنی لاڈلی بیٹی کا مرثیہ
کیسے بیاں ہو صغری کی حالت عجیب تھی
بیمار اپنے عمو سے آ کر لپٹ گئی
صغری سے یہ تسلی میں عباس نے کہا
عباس اس کی بات کا رکھ لینا تم بھرم
تیرے بھروسے چلتا ہے سجاد کا قلم
اس نے تو دے دیا ہے زمانے کو آسرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.