Yeh Darya Hai Abbas Ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Sajjad Mir
عباس علمدار، علمدار حسینی
ہٹ جاؤ شامیو، ہٹ جاؤ کوفیو
میں ابن مرتضی ہوں میرا نام ہے عباس
ساحل پہ آمد خلف ابوتراب ہے
کس قہر کا جلال غضب کا عقاب ہے
روح الامیں کو خوف سے وسواس آتے ہیں
دہشت سے موج موج کا دل آب آب ہے
گیتی کو زلزلہ ہے کہ مٹی خراب ہے
وسواس کیوں نہ آئیں کہ عباس آتے ہیں
یہ دریا ہے عباس کا، یہ دریا ہے عباس کا
خود پانی صدائیں دیتا ہے ہر قطرہ ہے عباس کا
بھٹکے نہ کوئی اب ساحل پر یہ سارا علاقہ ہے میرا
اے غاصب حق زہرا سنو یہ پانی مہر ہے زہرا کا
میں تیسرا بیٹا ہوں ان کا یہ ورثہ ہے عباس کا
اے شامیوں تم میں ہے ہی نہیں عباس سے لڑنے کی ہمت
اس دریا میں ہی ڈوب مرو باقی ہے اگر تھوڑی غیرت
اٹھارہ لاکھ نگاہوں میں کیوں خطرہ ہے عباس کا
نعرہ کیا وہ روکنے والے کہاں گئے
لے کر خط شکست رسالے کہاں گئے
زندہ ابھی ہے یا پسر سعد مر گیا
تیغیں وہ کس طرف ہیں وہ بھالے کہاں گئے
شمر و عمر کی گود کے پالے کہاں گئے
خالی پڑا ہے دشت یہ خولی کدھر گیا
شہ آپ کہیں میں حاکم کو اس کے ہی محل میں ماروں گا
اے شامیوں شام سے پہلے میں اس شام پہ قبضہ کرلوں گا
یہ بات نہیں افسانوں کی یہ دعوی ہے عباس کا
عباس اطاعت میں ہر دم پابند ہے اپنے آقا کا
پہلے جو ہٹا تھا دریا سے وہ حکم تھا میرے آقا کا
اب ہٹنا پڑے گا تم سب کو یہ رستہ ہے عباس کا
او شمر اپنی فوج کا اندھیر دیکھ لے
بھاگے ہیں جس سے شیر وہ شمشیر دیکھ لے
لڑتے ہیں یوں ہزبر جو آتے ہیں بات پر
اک دم میں بسملوں کے ہوئے ڈھیر دیکھ لے
او بے خبر ترائی پہ ہے شیر دیکھ لے
اب حشر تک ہے شیر کا قبضہ فرات پر
تلوار تو باہر آنے دو تم سب کی میں جرات دیکھوں گا
ہاں کس کا ہے دریا ساحل پر جس دم میں آکر پوچھوں گا
خود تھوڑی دیر میں بولو گے عباس کا ہے عباس کا
میں گھل کے اگر حملہ کر دوں ہو خون کا دریا، دریا میں
میں تیغ یہاں پر کھینچوں گا اور شور اٹھے گا کوفہ میں
مسلم سے کہیں گے بابا بھی یہ حملہ ہے عباس کا
ناقے سے گرایا ہے خود کو یہ کہہ کے علی کی بیٹی نے
کلثوم سے بولی لگتا ہے عباس کھڑا ہے پہلے سے
یہ خوشبو ہے چھوٹے بھائی کی یہ سایہ ہے عباس کا
سجاد کہا اس نے رو کر اے جان میری قاسم اٹھو
شہزادے ابھی تک پیاسے ہو عمو کی قسم پانی پی لو
سیراب ہو جی بھر کے بیٹا اب قبضہ ہے عباس کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.