Ya Abal Fazl
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Hasan Mir, Mir Qasim Mir
کرب شبیر کے چہرے سے مٹانے والے
رنج سے آل محمد کو چھڑانے والے
تھام لے ہاتھ پریشان عزاداروں کا
اے سکینہ کے لیے بازو کٹانے والے
ٹوٹ جائے نہ میری آس اے امید حرم
مرے زخموں کا فقط آپ ہو غازی مرہم
اربعیں پر ہمیں بلوا لیں زیارت کے لیے
آپ کو پہلو شکستہ کسی بی بی کی قسم
ہم کو دنیا کا طرفدار نہ ہونے دینا
صرف باتوں کا عزادار نہ ہونے دینا
صدقہ شہزادی رقیہ کے بندھے ہاتھوں کا
ہم کو مشکل میں گرفتار نہ ہونے دینا
لکھ دو تقدیر میں پھر کربلا جانا غازی
اپنا دربار ہمیں جلد دکھانا غازی
واسطہ دیتا ہوں زخمی علی اکبر کا تمہیں
کربلا سارے جوانوں کو بلانا غازی
اس گھڑی نظروں میں عاشور کی روداد آئی
آنسوں آنکھوں میں بھرے ہونٹوں پہ فریاد آئی
سامنے پانی تھا اور پی بھی نہیں سکتا تھا
مجھ کو روزے میں تیری پیاس بہت یاد آئی
تم ہو شبیر کی بیٹی کا سہارا غازی
بن تمہارے نہ ہوا اس کا گزارا غازی
شمر نے جب بھی سکینہ کو طمانچے مارے
اس نے بابا کو نہیں تم کو پکارا غازی
اس گھڑی خیمہ سادات میں کہرام ہوا
خوں بھرا جس گھڑی رن سے تیرا پرچم آیا
پیاسی مر جاؤں گی اور پانی نہیں مانگوں گی
توڑ کر کوزے یہ معصوم سکینہ نے کہا
تو نے اچھا ہوا بھائی کی نہ غربت دیکھی
طعنے دیتا تھا کوئی شاہ پہ ہنستا تھا کوئی
اپنے بھائی کی مدد کے لیے رن میں آ کر
لاش زینب نے اٹھائی ہے علی اکبر کی
شاہ نے رو کر کہا ابالفضل اٹھو میرے باوفا ابالفضل تنہا ہے بھائی تیرا ابالفضل
آخری لمحوں میں شبیر بہت پیاسے تھے
بڑی حسرت سے سوئے نہر نظر کرتے تھے
شمر ہنس ہنس کے لگاتا رہا تیرہ ضربیں
اور ہر وار پہ شبیر صدا دیتے تھے
میر سجاد بیاں کیسے کرے وہ منظر
شام کی فوج نے جب آگ لگائی آ کر
چھینے آ گئے جب سر سے ردا زینب کی
اس گھڑی کہتی رہی ثانی زہرا رو کر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.