Abbas ke naukar hain pani to pilayen ge
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Sajjad Mir
عباس کے نوکر ہیں پانی تو پلائیں گے
بدلے میں دعائیں ہم شبیر سے پائیں گے
شیعہ ہو یا سنی ہو ہندو ہو یا عیسائی
جو حر کی طرح آیا سینے سے لگائیں گے
یہ کہہ کے پلاتے ہیں ان ہاتھوں سے ہم پانی
اس کام نہ آئے تو کس کام یہ آئیں گے
جاروب کشی کیسی ہم پلکیں بچھائیں گے
جس راہ پہ سب زائر چلتے نظر آئیں گے
پانی پی لو آؤ پیاسوں کو یاد کرو
سقے کی طرح ہم یہ آواز لگائیں گے
ہوتا جو لعاب نبی بے شک وہ ملا دیتے
ہم سچے ہیں جھوٹا بھی پانی نہ پلائیں گے
عباس زیارت تو کروائیں گے ہر صورت
یا ہم کو بلائیں گے یا خواب میں آئیں گے
سانس آتی ہے سانسوں کی شبیر کے ماتم میں
گر چھوڑ دیا ماتم ہم جی نہیں پائیں گے
یہ فضل سکینہ سے بولے جو ملا پانی
بابا کی قسم پہلے ہم تم کو پلائیں گے
سجاد و تکلم اور یہ میر حسن کیا ہیں
خود خضر بھی جنت میں کہتے نظر آئیں گے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.