Mere hussain mujhe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
میرے حسین مجھے کربلا دکھا دیجیئے
میں مضطرب ہوں میرے دل کا غم مٹا دیجیےء
بس اپنے دل میں زیارت کی التجاء لے کر
میں بیٹھا رہتا ہوں تصویر کربلا لے کر
فنا میں بیٹھا ہوں مجھکو بقا بنا دیجئے
میرے حسین مجھے۔۔۔
میں جانتا ہوں بہت کم نصیب ہوں مولا
مجھے ہے علم بہت ہی غریب ہوں مولا
یہ کم نصیبی و غربت میری مٹا دیجیےء
میرے حسین مجھے۔۔۔
جہاں پہ برچھیاں کھا کر گرے علی اکبر
جہاں پہ رکھا ہے گہوارہء علی اصغر
مقام اکبر و اصغر مجھے دکھا دیجئے
میرے حسین مجھے۔۔۔
میں کاظمین و نجف دیکھوں سامرہ دیکھو
جہاں جہاں میرے مولا ہے وہ جگہ دیکھوں
یہ التجاء ہے کہ زایر مجھے بنا دیجئے
میرے حسین مجھے۔۔۔
جو ہو سکے مجھے عاشور پر بلا لیجیےء
اے میرے مولا مجھے یہ شرف عطا کیجیئے
کہ کربلائی میرے نام میں لگا دیجئے
میرے حسین مجھے۔۔۔
یہ چاہتا ہوں وہاں اشک سے وضو میں کروں
کروں میں سینہ زنی خوں کا پرسہ دوں
وہاں کی خاک میں میرا لہو ملا دیجئے
میرے حسین مجھے۔۔۔
کسی برس یہ میرا انتظام ہو مولا
چلوں میں شوق سے پیدل نجف سے کربوبلا
میرے قدم بھی رہے عرش پر لگا دیجئے
میرے حسین مجھے۔۔۔
ضریح حضرت عباس کو بھی چوموں میں
در حضور پہ مشکیزے کو بھی دیکھوں میں
تو رستہءکف عباس بھی دکھا دیجئے
میرے حسین مجھے۔۔۔
دعا ہے ماجد و مختار کی میرے مولا
جو مومنین نہ اذیت پہ جا سکے آقا
سب ہی کو زایر کربوبلا بنا دیجئے
میرے حسین مجھے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.