Yun Sakina Ko Mila Hai Tera Pursa Baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Muhammad Raza Mangla
یوں سکینہ کو ملا ہے تیرا پرسہ بابا
تیرے قاتل نے مجھے مارا طمانچہ بابا
تم بہت پیار سے کہتے تھے سکینہ مجھ کو
شام والے مجھے کہتے ہیں یتیمہ بابا
آپ کے بعد مجھے اتنے طمانچے مارے
اب بھی کانوں سے میرے خوں نہیں رکتا بابا
شمر نیزے پہ اٹھائے تیرا سر کہتا ہے
دیکھ لے بالی سکینہ یہ ہے تیرا بابا
اتنا مارا ہے مجھے چل نہیں سکتی ہوں میں
میں بھی دادی کی طرح اب ہوں ضعیفہ بابا
شام تک مارے ہیں ہر موڑ پہ پتھر مجھ کو
اس طرح دیتے ہیں کیا بچوں کو پرسہ بابا
اب میں مر جاؤں گی کہتی تھی سکینہ، حیدر
اس سے پہلے ہی مجھے ملنے کو آنا بابا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.