Aya hai alam aur alamdar kahan hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Haider Rizvi
آیا ہے علم اور علمدار کہاں ہے
شبیر کی اس فوج کا سالار کہاں ہے
اے پاک علم تو ہی بتا درد کے حالات
عباس کے کس ظلم سے تھے کاٹے گئے ہاتھ
عباس کی ٹوٹی ہوئی تلوار کہاں ہے
چھلنی تھی مشک جب تو وہ کیوں روتے تھے عباس
رونے کا سبب اصل تھا کس چیز کا احساس
بن میں جو ہوا زخمی وہ راہوار کہاں ہے
کاٹا تھا سر پاک تو نوفل نے بصد جور
اتنا تو علم تجھ کو پتہ ہوگا بحر طور
وہ خون میں ڈوبی ہوئی دستار کہاں ہے
یہ پوچھتے تو ہوں گے محمد کے نواسے
تھے جن کے کئی روز سے سوکھے ہوئے کاسے
سقائے معصومہ وہ وفادار کہاں ہے
پنجہ ہے تیرے ساتھ کلائی وہ کہاں ہے
یہ دیکھ تیرے سامنے ماتم کا سماں ہے
سب پوچھتے ہیں شاہ کا مددگار کہاں ہے
جعفر یہ سبھی ماتمیان شاہ امکاں
ہیں منتظر والی خضری بہ دل و جاں
ہم درد کے ماروں کا وہ سردار کہاں ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.