Maidan Mein Larte Larte Sada Deta Hai Hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Syed Wajhi Hasan Zaidi
میداں میں لڑتے لڑتے صدا دیتا ہے حسین
اماں مدد کو آؤ بہت پیاسا ہے حسین
لاشے اٹھا اٹھا کے بہت تھک چکا ہوں میں
آنسو بہا بہا کے بہت تھک چکا ہوں میں
سوکھے گلے سے چیخ نہیں سکتا ہے حسین
آنکھوں کے سامنے مرا اکبر گزر گیا
غم کی خبر نے میرا جگر خشک کر دیا
پانی تو دیکھنے کو بھی اب ترسا ہے حسین
اماں مری زبان میں چھالے سے پڑ گئے
اکبر نے مجھ سے روتے ہوئے جملے یہ کہے
مجھ سے زیادہ تیرا گلا سوکھا ہے حسین
زینب نے چہرہ دیکھ کے مجھ سے ہے یہ کہا
بھائی تمہارے جسم میں پانی نہیں بچا
روتے بھی ہو تو آنکھ سے خوں رستا ہے حسین
سویا نہیں ہوں چین سے اک پل بھی رات میں
دیکھا ہے سوکھا کوزہ سکینہ کے ہاتھ میں
اس کو لٹا کے سینے پہ بس رویا ہے حسین
اماں تمہیں تو علم ہے لگتی ہے کتنی پیاس
پانی نہیں ملے تو اٹکتی ہے میری سانس
پیاسہ ہے تین دن سے مگر زندہ ہے حسین
ہو جاؤ پائے زخمی کہیں تم نہ میرے ساتھ
اماں مرے گلے سے ہٹا لو اب اپنے ہاتھ
خنجر لعیں کا روک نہیں سکتا ہے حسین
لاشے اٹھا کے ہاتھوں میں اب درد ہو گیا
اتنا لہو بہا ہے بدن سرد ہو گیا
چلتے ہوئے گرا ہے کبھی بیٹھا ہے حسین
کیسے بتاؤں شام غریباں میں کیا ہوا
غم بڑھ گیا ہے میرا گلا خشک ہو گیا
میں نے ابھی کیا نہیں بس سوچا ہے حسین
چودہ سو سال بیت گئے اور آج بھی
پانی اگر سبیل سے پیتے ہیں ماتمی
ان کو فقط خیال تیرا آتا ہے حسین
کیسے بیان ہو بھلا ازلان اعظمی
مولا کی میرے پیاس تو بڑھتی چلی گئی
اب دو قدم بھی چلتا ہے تو گرتا ہے حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.