Abbas Chale Aana
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Syed Wajhi Hasan Zaidi
سقا سے سکینہ کی جو دیکھی نہ گئی پیاس
مشکیزہ اٹھائے ہوئے ہاتھوں میں بصد یاس
دریا کی طرف دیکھا تو بڑھنے لگا احساس
کہرام تھا جب خیمے سے جانے لگے عباس
بھائی سے گلے مل کے یہ بھائی نے پکارا عباس چلے آنا اس وقت مدد کو
جب تم کو پکاروں گا میں مقتل میں اکیلا عباس چلے آنا اس وقت مدد کو
چھ ماہ جسے رکھا ہے سینے سے لگا کر
کس طرح سلاؤں اسے گرم زمیں پر
اصغر کا گلا تیر سے جس وقت چھدے گا
عباس عباس چلے آنا اس وقت مدد کو
سینے میں سناں کھا کے جو مر جائیں گے اکبر
میں گرتے سنبھلتے ہوئے پہنچوں گا وہاں پر
کس طرح اٹھاؤں گا جواں بیٹے کا لاشہ
عباس عباس چلے آنا اس وقت مدد کو
جب شمر چلائے گا میرے حلق پہ خنجر
بس ہوگا تیرا نام میرے زخمی لبوں پر
ٹیلے سے پکارے جو تمہیں ثانی زہرا
عباس عباس چلے آنا اس وقت مدد کو
آئی ہے تیری آس پہ گھر چھوڑ کے زینب
وہ کس کو بلائے گی چلے جاؤ گے تم جب
چھینے گا ردا سر پہ لعیں مار کے نیزہ
عباس عباس چلے آنا اس وقت مدد کو
زخمی نہ ہوں رخسار بچا لینا خدارا
رو رو کے پکارے گی وہ بس نام تمہارا
جب شمر میری بچی کو مارے گا طمانچہ
عباس عباس چلے آنا اس وقت مدد کو
زنجیر جکڑ رکھے گی عابد کے بدن کو
وہ قبر میں کس طرح اتارے گا بہن کو
جب قید میں دفنائے سکینہ کا جنازہ
عباس عباس چلے آنا اس وقت مدد کو
ذیشان و وجیہہ سینے سے غازی کو لگا کر
رخصت کیا شبیر نے خیموں سے یہ کہہ کر
جب راہ میں ناقے سے گرے بالی سکینہ
عباس عباس چلے آنا اس وقت مدد کو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.