Ae mere pyaro raaj dularo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Haz. Aun O Mohd (a.s) recited by Mir Qasim Mir, Mir Jawad Mir
اے میرے پیارو راج دلارو
راضی ہوئی ماں خلد سدھارو
لاشوں پہ یہ بچوں کی صدا دیتی تھی مادر
جیتے رہو عون و محمد
ماں قرض اتارے تو بھلا کیسے اتارے
گھل کر یہ بتاتے ہیں ہمیں زخم تمہارے
تم نے میرے بھائی کے لیے کھائے ہیں پتھر
کیا جنگ لڑی پیاس میں زینب کے دلارو
استاد کو آداب کرو اے میرے پیارو
تعریف بہت کرتے ہیں عباس دلاور
اے دلبران جعفر طیار
الوداع، الوداع، الوداع، الوداع
شمر و عمر کے سر جو اتارو تو خوش ہوں میں
دشمن کو جھوم جھوم کے مارو تو خوش ہوں میں
مادر نا کہے گی کہ کوئی کام کرو تم
جاگے ہوئے راتوں کے ہو آرام کرو تم
اب تم کو جگائے گی نا مظلوم کی خواہر
اب دل میں یہ خواہش ہے جو گھر لوٹ کے جاؤں
پانی میں سدا نام پہ دونوں کے پلاؤں
ارے پیاسے جو پلٹ آئے ہو تم نہر پہ جا کر
بھائی کی طرف دیکھ کے دم بھائی نے توڑا
قبضہ نا مگر ہاتھ سے شمشیر کا چھوڑا
کیا خوب ہے انداز میں قربان ہوں تم پر
خوں بہتا رہا منہ سے شکایت نہیں نکلی
بازو پہ چلی تیغ جگر پر لگی برچھی
رو رو کے دعا دیتے ہیں خود حمزہ و جعفر
اے دلبران جعفر طیار
الوداع، الوداع، الوداع، الوداع
بچو ضعیف ماموں کو زحمت نا دیجیو
لاشے اٹھائے بھائی تو جنبش نا کیجیو
ممتا نے تکلم رکھا جذبات پہ قابو
بھائی کے لیے رکھ لیئے بی بی نے سب آنسو
سر چوم کے بچوں کے یہ کہتی رہی مضطر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.