Hilne Laga Arsh E Bareen Rone Lagi Karbala
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Nadeem Sarwar
ہلنے لگا عرش بریں رونے لگی کربلا
لاکھوں قاتلوں میں تھا مگر یہ سچ ہے باخدا
کوئی نا حسین اور خدا کے درمیان تھا
سجدے میں حسین تھے لبوں پہ تھی یہی صدا کر رہا
لے اے میرے اللہ اب تیرے حوالے
مالک تیرا بندہ اب تیرے حوالے
ارے زندگی سے سیر ہو چکا
ہوں آخری سجدہ
سبحان ربی الاعلی
عصر کی سنتا ہوں صدائے اذاں
آخری دینا ہے مجھے امتحاں
چاروں طرف تیر و سناں برچھیاں
ہیں یہ میرے قتل کی تیاریاں
جانتے ہیں کس کا نواسہ ہوں میں
جانتے ہیں کس لیے آیا ہوں میں
تیرا ہی پیغام سناتا ہوں
پھر بھی ستم کا ہی نشانہ ہوں میں
نا میرا گھر بار نا لشکر رہا
ارے اکبر و عباس کا غم کھا گیا
اتنے ستم دل پہ میں سہتا رہا
شکر ہے وعدہ تو وفا ہو گیا
یاد رکھے گا یہ زمانہ صدا
کیسے ہمیں دشت میں لوٹا گیا
کیسے ہمیں نہر پہ پیاسہ رکھا
کیسے میرا آخری سجدہ ہوا
خیموں میں کہرام ہے میرے خدا
بیٹیوں بہنوں میں ہے ماتم بپا
غش میں ہے سجاد اکیلا میرا
بعد میرے ان کا ہے تو آسرا
لو دم آخر چلی آئی ہیں ماں
ساتھ میں آئے ہیں میرے بابا جاں
بھائی حسن خاک پہ گریہ کناں
دیکھتے ہیں نانا میرا امتحاں
جیسے ہی سر خاک پہ شہ نے رکھا
شمر لعیں شاہ کی جانب بڑھا
لرزی زمیں خون برسنے لگا
آخری شبیر کی گونجی صدا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.