Aye Sher e Nayastan Haider Abbas
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Qasim Mir
یا عباس یا عباس یا اباالفضل العباس
اہل عزا کا تم ہو بھروسہ ٹوٹے دلوں کی آس
بھائی کے چہرے سے پریشانی کو تو نے دور کیا
اہل مودت کو مشکل کے حل کا یہ دستور دیا
کاشف الکرب اکشف کربی
ایک وظیفہ خاص، یا عباس
جو مانگا ہے تم سے مانگا تم ہی دیتے ہو غازی
دنیا سمجھے یا نا سمجھے تم تو سمجھتے ہو غازی
کوئی نہیں ہے مجھ کو یقیں ہے
تم جیسا حساس، یا عباس
ہوتی ہے جب چشم عنایت دل کی کلی پھر کھلتی ہے
روزی روٹی عزت عظمت آپ کے در سے ملتی ہے
ثانی حیدر لکھ دو مقدر
لے کے قلم قرطاس، یا عباس
بے سہاروں کے لیے تو ہے سہارا عباس
تو ہے مظلوموں کی قسمت کا ستارہ عباس
ساری دنیا میں کہیں جب بھی کوئی ظلم ہوا
تجھ کو معصوموں نے رو رو کے پکارا عباس
غم گساروں کو اذیت سے بچانے والے
بے خطا سارے اسیروں کو چھڑانے والے
ہر عزادار حسین ابن علی پر ہو کرم
اے کٹے ہاتھوں سے تقدیر بنانے والے، یا عباس
لشکر اعدا کی زد پر پھر شہزادی کا روضہ ہے
جان سے جو پیاری ہے تمہیں پھر سے وہ سکینہ تنہا ہے
مہدی دیں کو اذن عطا ہو
مظلوموں کی آس، یا عباس
رہتے ہیں معصوم جہاں پر ہم بھی وہاں پر جائیں گے
کب سے ہیں پردیس میں مولا لوٹ کے کب گھر جائیں گے
شیر دلاور ساقی کوثر دل کی بجھا دو پیاس یا عباس
مجلس ماتم کرنے والے اپنی مرادیں لائے ہیں
ہاتھوں کو پھیلائے ہوئے یوں در پہ تمہارے آئے ہیں
جس کو خدا سے مانگا علی نے تم ہو وہ الماس یا عباس
فخر سے دیکھتے ہیں شاہ مدینہ غازی
پیاسے بچے تم سے ہی امید لگائے بیٹھے تھے
مولا کو جب آتے دیکھا تھامے علم کے کچھ ٹکڑے
تشنہ لبوں کی معصوموں کی ٹوٹ گئی تھی آس، یا عباس
آپ دونوں کی محبت کا قرینہ غازی
تیرے پرچم سے بندھی مشک کو دیکھا تو لگا
تجھ سے لپٹی ہے تیری پیاسی سکینہ غازی، یا عباس
آپ کا پرچم نصب ہوا ہے جس جس بھی گھر پر غازی
میر تکلم کی ہے دعا آباد رہے وہ گھر غازی
اپنے علم کا سایہ رکھنا حیدر کے عکاس، یا عباس
گیارہ محرم کو مقتل سے بنت علی جب گزریں تھیں
بازو بریدہ دیکھ کے تیرے آہیں بھر کر کہتی تھیں
اٹھ گیا بھیا باپ کا سایہ آج ہوا احساس، ہائے عباس
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.