Ho Kahan Aun o Muhammad
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Haz. Aun O Mohd (a.s) recited by Meesam Kashmiri
ہے ظلم کا طوفاں ہو کہاں عون و محمد
سر ننگے ہوئی ماں ہو کہاں عون و محمد
آکر تو ذرا دیکھو کہ مقتل میں شہ دیں
ہیں خون میں غلطاں ہو کہاں عون و محمد
زینب نے جسے پالا وہ ہمشکل پیمبر
کچھ دم کا ہے مہماں ہو کہاں عون و محمد
خیمے میں علم خالی ہی عباس کا آیا
سب ہوتے ہیں گریاں ہو کہاں عون و محمد
نوشاہ یہ قاسم بھی تو اب دین خدا پر
ہونے کو ہے قرباں ہو کہاں عون و محمد
شہ کہتے تھے بے شیر نے حلقوم پہ کھائی
اک ظلم کی پیکاں ہو کہاں عون و محمد
دن ڈھل گیا روتے ہوئے اب دشت بلا میں
ہے شام غریباں ہو کہاں عون و محمد
زینب نے کہا ہائے رے ہم پھرتے ہیں در در
کوئی نہیں پرساں ہو کہاں عون و محمد
لٹ کر جو گھر آئی ہے تو اظہار تڑپ کر
کہتی ہے یہی ماں ہو کہاں عون و محمد
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.