Baba teri furqat ne yun be chain kiya hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Haider Rizvi
بابا تری فرقت نے یوں بے چین کیا ہے
کانوں کا مجھے درد کہاں یاد رہا ہے
پاؤں مرے زخمی ہیں بہت تشنہ دہن ہوں
ہے سانس بھی دشوار کہ پابند رسن ہوں
بابا تری بیٹی نے بہت ظلم سہا ہے
سر آل محمد کے سر نوک سناں ہیں
رخسار پہ بچوں کے طمانچوں کے نشاں ہیں
کیا خوب ہمیں اجر رسالت کا ملا ہے
مشکل یہ اسیری کا سفر لگتا ہے بابا
زندان کی تنہائی سے ڈر لگتا ہے بابا
اس قید میں بابا نہ اجالا نہ ہوا ہے
کانوں سے ہے خوں جاری ہیں نیلے میرے بازو
رکتے ہی نہیں بابا مری آنکھوں سے آنسو
رسی میں بندھا تیری سکینہ کا گلا ہے
سوتی ہوں تو دروں سے جگاتا ہے ستمگر
چہرے پہ طمانچے بھی لگاتا ہے ستمگر
ظالم کو ہے معلوم نہ بابا نہ چچا ہے
یہ جینا ہے کیا جینا کہ سب مر گئے پیارے
کب تک میں جیوں گی تری یادوں کے سہارے
مر جاؤں میں اب جلد سکینہ کی دعا ہے
سر بابا کا آغوش میں لے کر وہ حزینہ
رو رو کے یہ کہتی رہی معصوم سکینہ
بابا ترے بن میں نے بہت صبر کیا ہے
دل خون ہوا جاتا ہے معصومہ کے غم سے
آنسو ہیں رواں دیکھ حسن چشم قلم سے
حیدر نے جو شہزادی کا یہ نوحہ پڑھا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.