Mere hussain ko rote
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Shadman Raza
فرش مجلس پہ فاطمہ زہرا
لمحہ لمحہ شمار کرتی ہیں
اے عزاداروں آؤ مجلس میں
فاطمہ انتظار کرتی ہیں
اے عزاداروں سنو کہہ رہی ہیں سیدہ
ہر ایک چاہنے والے کو بخشوادوں گی
میرے حسین کو روتے رہو دعا دوں گی
تم اپنے گھر میں عزا خانے جب سجاؤ گے
جزا رسول سے اسکی ضرور پاؤ گے
خدا بھی راضی رہے گا علی بھی اور میں بھی
غم اپنا بھول کے عاشور جب مناؤ گے
تمہارے دل کےہر ایک زخم کی دوا دوں گی
میرے حسین کو روتے۔۔۔
عجیب حال سے آؤنگی میں سر محشر
کہ لاؤنگی میں وہاں گود میں حسین کا سر
میں لاؤنگی میرے عباس کے کٹے ہوئے ہاتھ
تو ساتھ لاشہء اصغر بھی اور حسن کا جگر
خدا سے بابا کی امت کو بخشوا دونگی
میرے حسین کو روتے۔۔۔
بہ وقت عصر گلوئے حسین کٹتا تھا
پسر کے گرد پھری روح فاطمہ زہرا
ندائے فاطمہ آتی تھی آہ واویلا
کہ چکی پیس کے میں نے حسین کو پالا
کرو نہ قتل اسے میں تمہیں دعا دونگی
میرے حسین کو روتے۔۔۔
میری سکینہ و زینب کی سب کنیزیں سنیں
وصیت ایک میری ہے دھیان میں رکھے
کبھی جو ذکر ہو زینب کی بے ردائی کا
تو ایک لمحہ بھی خود کو وہ بے ردا نہ کریں
میں تم کو بیٹیاں زینب سی ہاحیا دونگی
میرے حسین کو روتے۔۔۔
تم اس جہاں میں ہمارا سہارا بن جاؤ
ہمارے باعث عزت تو بن کے دکھلاؤ
نہ ایسا ہو کبھی اپنے کسی عمل سے کبھی
عزا کی روح کو نقصان تم نہ پہنچاؤ
یہ میرا وعدہ ہے میں تم کو بخشوادوں گی
میرے حسین کو روتے۔۔۔
جو عمر بھر میرے بچے کا نوحہ خواں ہوگا
بہ روز حشر وہ اتنا ہی
شادماں ہوگا
جو نوحے لکھتے رہے مظہر عابدی یوں ہی
قلم یہ تابہ قیامت یونہی رواں ہوگا
ہر ایک بیت پہ جنت میں گھر دلادونگی
میرے حسین کو روتے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.