Shah ne dil par usay ye zakhm nahi khane diya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Hur (a.s) recited by Syed Mudassar Mehdi
شہہ نے دل پر اسے یہ زخم نہیں کھانے دیا
حر کو بیٹے کے جنازے پہ نہیں جانے دیا
روتے روتے وہ یہی سوچ کے مرسکتا تھا
اپنے بیٹے کو میں سہرا بھی نہ پہنا پایا
اس لیے اس کو کفن بھی نہیں پہنانے دیا
حر کو بیٹے کے جنازے پہ نہیں جانے دیا
حر سے پھر اپنی یہ حالت نہ سنبھل پائے گی
شہہ کو معلوم تھا بینائی چلی جائے گی
باپ کو بیٹے کا لاشہ نہ نظر آنے دیا
حر کو بیٹے کے جنازے پہ نہیں جانے دیا
بولے اکبر سے کہ تم لاش اٹھا کر لاؤ
بولے عباس سے تم حر کو ذرا بہلاؤ
قطرہء اشک بھی آنکھوں میں نہیں آنے دیا
حر کو بیٹے کے جنازے پہ نہیں جانے دیا
خون کے آنسو تری آنکھ سے بہہ سکتے ہیں
یہ وہ غم ہے کہ جو شبیر ہی سہہ سکتے ہیں
شہہ نے یہ کہہ کے اسے خیمے میں رہ جانے دیا
حر کو بیٹے کے جنازے پہ نہیں جانے دیا
کیا کوئی لاش پسر باپ سے اٹھوائے گا
میرے ہوتے تو کسی پر نہ یہ وقت آئے گا
اپنے مہمان پہ اور کوئی نہ غم آنے دیا
حر کو بیٹے کے جنازے پہ نہیں جانے دیا
اس کے سینے میں کوئی نیزہ یا برچھی تو نہیں
کیا خبر اس کا کلیجہ کہیں زخمی تو نہیں
لیکن اس بات پہ حر کو نہیں گھبرانے دیا
حر کو بیٹے کے جنازے پہ نہیں جانے دیا
شہہ نے دفنایا بھی خود حر کے پسر کو حیدر
حر کو پھر تھام کے لے کر گئے خود تربت پر
شہہ نے دل کھول کے رونے دیا چلانے دیا
حر کو بیٹے کے جنازے پہ نہیں جانے دیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.