Zair e Karb o Bala Itni Meri Hai Iltija
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Arbaeen recited by Mehdi Rizvi, Hadi Rizvi
زائر کرب و بلا اتنی مری ہے التجا
شاہ کے روضے پہ تم سجدہ میرا کرنا ادا
ہاں مقام حضرت اکبر پہ جو تم جاؤ گے
منتظر ہوں اذن کا میں ان سے کہہ کر آؤ گے
دینا صغری کا علی اکبر کو تم سب واسطہ
چاروں جانب سے مجھے مشکل نے ہے گھیرا ہوا
جاؤں کس کے پاس آخر ہوں بہت ٹوٹا ہوا
کہنا حضرت سے کے ہیں وہ ہی میرے مشکل کشا
جی رہا ہے بس اسی امید میں بندہ ترا
ایک بار آنکھوں سے اپنی دیکھ لے روضہ ترا
اے میرے مولا مجھے آ جائے پھر چاہے قضا
اربعیں پر میرے مولا اذن دیں مجھ کو اگر
اور مقدر میں میرے ہو کربلا کا گر سفر
جاؤں گا میں بھی نجف سے کربلا چلتا ہوا
چاہیے مجھ کو نہ تم سے دولت دنیا حسین
ہے مری خاطر یہ کافی مجھ کو تو مل جا حسین
کربلا آکر بھی تم سے مانگنی ہے کربلا
دیکھ کر غازی کا روضہ یاد کرنا تم انہیں
روضہ عباس پر جانے کی حسرت ہے جنہیں
اذن غازی سے جنہیں اب تک نہیں ہے مل سکا
پیش کر دینا یہ نوحہ شاہ والا کے حضور
اور کہہ دینا نہیں رہ پاؤں گا اب ان سے دور
بس اسی امید میں قنبر نے یہ نوحہ لکھا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.