Tum ne aane mein bari dair laga di baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Miran Bahadur Party Sialkot
تم نے آنے میں بڑی دیر لگا دی بابا
شمر نے سانس بھی لینے پہ سزا دی بابا
کسی نے ہاتھ سے مارا کسی نے ہے پتھر
گری جو میں تو مجھے ماری کسی نے ٹھوکر
پسلیاں توڑی کمر میری جھکا دی بابا
طمانچے گالوں پہ میرے یوں لگاتا تھا عدو
وہ چاہتا تھا کے گالوں سے نکل آئے لہو
آنکھ سے روشنی دردوں نے ہٹا دی بابا
ہائے کچھ سانس ہی مجھ میں شقی نے چھوڑ دیئے
خون زخموں سے نچوڑا اور اعضاء توڑ دیئے
میری آواز بھی ظلموں نے دبا دی بابا
جس نے چاہا مجھے مارا ستانے کے لیے
بس نہیں جس کا چلا مجھ کو مارنے کے لیے
اس نے پھر مجھ کو ہے مرنے کی دعا دی بابا
جون بولی یہ سکینہ کہ رہا کیا باقی
حال دیکھو میرا بابا تو ہے مرنا باقی
آپ کی بیٹی تو اک لاش بنا دی بابا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.