Mere to dil mein Ali ka khayal rehta hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mehdi Rizvi
میرے تو دل میں علی کا خیال رہتا ہے
خیال سارے ہی دن سارا سال رہتا ہے
علی علی کی صدائیں ہیں دل کی دھڑکن میں
میرا یہ قلب تو محو دھمال رہتا ہے
رہ حیات میں گھل کر علی کے دشمن پر
نہ ہو تبرا تو دل میں ملال رہتا ہے
ہو پاس جس کے جناب امیر کی دولت
غریب ہو کے بھی وہ مال و مال رہتا ہے
فقط علی ہے علی ہے علی ہے صرف علی
زباں پہ جس کے جواب سوال رہتا ہے
تو بغض رکھتا دل میں تو جان لے منکر
علی کے بغض کا سر پر وبال رہتا ہے
گزارے عشق علی میں جو زندگی اپنی
زمانے بھر میں وہ ہی باکمال رہتا ہے
جو تو سمجھتا ہے عباس ہی جلالی ہے
علی اصغر کے پاس بھی جلال رہتا ہے
غلام دل سے ہوں اظہار میں بھی حیدر کا
مجھے بھلا کہاں خوف زوال رہتا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.