Mere Imam Bohat Jald Aane Wale Hain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mehdi Rizvi
مولا کو خط میں لکھے ہیں حالات بار بار
مولا کب آئیں گے میں انہیں کیا جواب دوں
ہوتی رہی ہے آدھی ملاقات بار بار
اطفال پوچھتے ہیں سوالات بار بار
میرے امام بہت جلد آنے والے ہیں
وہ اب جہاں کو گلستاں بنانے والے ہیں
بتول دادی ہیں ان کی رسول جد ان کے
علی ولی سے ہی ملتے ہیں سلسلے سارے
امام عصر تو اونچے گھرانے والے ہیں
امام آگئے اب ہو گا شور یہ گھر گھر
ہے کچھ ہی دیر کہ رکھیں گے ان کے پاؤں میں سر
یہ جو عریضے کے لکھنے لکھانے والے ہیں
یہی تو روکیں گے ظلم و ستم کے طوفاں کو
یہی جگائیں گے آ کر ضمیر انساں کو
یہی تو جاگتے فتنے سلانے والے ہیں
ہمیشہ جن میں نظر آئے ہیں سجود و قیام
کہ جن میں دیکھا ہے ہر بار ہی ظہور امام
میرے وہ خواب بھی تعبیر پانے والے ہیں
خدا سے ملنے ہی والی ہے اب اجازت بھی
وہ اب دکھانے ہی والے ہیں اپنی قوت بھی
وہ جلد تیغ کے جوہر دکھانے والے ہیں
انہی کا سایہ ہے ہم سب پہ قائم و دائم
ہے کوئی خوف تو آ جاؤ جانب قائم
کہ یہ ہی ظلم و ستم سے بچانے والے ہیں
یقیں ہے مجھ کو اب آ جائے گا میرا مولا
نا روک پائے گا ظالم کوئی بھی دنیا کا
ہیں ان کے ساتھ ہی عباس آنے والے ہیں
ہیں یہ جو عین مطابق میرے عقیدے کے
یہ تیر ہیں میرے ترکش میں جو تبرے کے
یہی تو اپنے ہدف پر نشانے والے ہیں
بس اب تو جلد ہی اظہار شوق مدحت سے
امام وقت کے دربار میں عقیدت سے
انہی کی مدح انہی کو سنانے والے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.