Be watan qaid mein baba kya main mar jaungi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Anjuman Sipah Ahl-e-Bait Sialkot
بے وطن قید میں بابا کیا میں مر جاؤں گی
آپ کے بعد نہ اب لوٹ کے گھر جاؤں گی
میں سکینہ ہوں مجھے آپ نے مانگا رب سے
میں بھی زہرا ہوں یہ اک بار کہہ دیں سب سے
کیا نہیں آئیں گے بابا میں جب بلاؤں گی
میں نے جلتے ہوئے فطرس کی شفاء دیکھی ہے
ثانی زہرا کی نیزے پہ ردا دیکھی ہے
آپ کے سر کو نہ نیزے پے دیکھ پاؤں گی
میرے رخساروں پہ لکھا ہے یتیمی بابا
تیرے نانا کی یہ بھولے ہیں کریمی بابا
کیسے رخسار طمانچوں سے میں بچاؤں گی
ڈھونڈنے آئی ہوں مقتل میں آپ کو بابا
دے کے آواز اپنے پاس بلا لو بابا
درد گزرے ہیں جو مجھ پر وہ میں سناؤں گی
آپ نے ریت کے بستر پہ سلایا جس کو
کیسے امت نے تھا نیزوں سے جگایا اس کو
اب سلاؤں گی نہ اصغر کو نہ جگاؤں گی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.