Mere ghar maula aaye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Farhan Ali Waris
عزا کا چاند جب دیکھا
گلی گلی میں کالے پرچم آتے ہیں نظر
حسین حسین حسین حسین
لوگ عزادار کو نکلے ہے شہراوں پر
حسین حسین حسین حسین
فلک سے کس کی سواری آی علم سجے گھر گھر
حسین
بچھا ہے فرش مجلس کا
میرے گھر مولا آے ہیں
بنای شہ نشیں گھر میں
نشان غم سجایا ہے
سیاہ پردے لگاے ہیں
زمانے کو بتایا ہے
سمجھ لیتا کہ یہ دنیا
میرے گھر مولا آے ہیں
بچھا ہے فرش مجلس کا۔۔۔
میرے گھر آج مجلس ہے
زمیں والوں فلک والوں
اگر شوق زیارت ہے
شہ دیں کے عزاداروں
زیارت کو چلے آنا
میرے گھر مولا آے ہیں
بچھا ہے فرش مجلس کا۔۔۔
ماہ عزا ہے کالے پرچم لاؤ
گھر پہ جری کا علم لہراؤ
گزرے جہاں سے جلوس عزاء کا
راہوں میں اس کے سبیلیں لگاؤ
بانٹو تبرک نزر دلاؤ
بچوں کو اپنے سقہ بناؤ
گھر گھر میں فرش عزا کا بچھاؤ
کرو اعلان مجلس کا
میرے گھر مولا آے ہیں
بچھا ہے فرش مجلس کا۔۔۔
محرم جب نہیں ہوتا
تو یہ منظر نہیں ہوتا
بپا مجلس جو ہوتی ہے
یہ گھر وہ گھر نہیں رہتا
بنا ہے گھر عزا خانہ
میرے گھر مولا آے ہیں
بچھا ہے فرش مجلس کا۔۔۔
میرے دہلیز پر دیکھو
خطاریں انبیاء کی ہیں
عطاییں کس قدر مجھ پر
سکینہ کے چچا کی ہیں
علم دیکھا تو دل بولا
میرے گھر مولا آے ہیں
بچھا ہے فرش مجلس کا۔۔۔
بہت تھا شوق اس دل میں
میں دیکھو روضہ مولا کا
خبر تھی میرے مولا کو
کرم مجھ پر ہوا ایسا
کہ اک دن خواب میں دیکھا
میرے گھر مولا آے ہیں
بچھا ہے فرش مجلس کا۔۔۔
در و دیوار مہکے ہیں
عقیدت یہ بتاتی ہے
کسی ہستی کی آمد ہے
خبر خوشبو سناتی ہے
جسے تو گھر بلاتا تھا
سواری اس کی آتی ہے
اجالا ہو گیا ہر سو
گرے پھر آنکھ سے آنسوں
رہا نہ قلب نہ قابو
لگے اک خواب کے جیسا
میرے گھر مولا آے ہیں
بچھا ہے فرش مجلس کا۔۔۔
بلایا میں نے مولا کو
تو وہ تنہا نہیں آے
کسی کو لاے مقتل سے
کسی کو شام سے لاے
اور ان کے ساتھ ہے زہرا
میرے گھر مولا آے ہیں
بچھا ہے فرش مجلس کا۔۔۔
عجب ہے کیفیت دل کی
خوشی ہے اور ہے غم بھی
کروں میں شکر کے سجدے
مصلے پر ہے ماتم بھی
ڈھلا ہے شکر میں نوحہ
میرے گھر مولا آے ہیں
بچھا ہے فرش مجلس کا۔۔۔
کہا فرحان نے رو کر
لکھی کیا بات مظہر نے
اجل کا جا پیام آیا
تو میں بولا فرشتے سے
ابھی میں آ نہیں سکتا
میرے گھر مولا آے ہیں
بچھا ہے فرش مجلس کا۔۔۔
یا سید مظلوم لٹے گھر کا لو پرسہ
نیزوں پر شہیدوں کے ہر ایک سر کا لو پرسہ
علی اکبر کا لو پرسہ غازی کا لو پرسہ
علی اصغر کا لو پرسہ
عون و محمدکا لو قاسم کا لو پرسہ
کلثوم کا زینب کا سکینہ کا لو پرسہ
خیموں کا لو پرسہ لٹی چادر کا لو پرسہ
بیمار کا پرسہ جلے بستر کا لو پرسہ
ہاے میرے مولا یہ بھرے گھر کا لو پرسہ
یا مظلوم یا حسینا
حسین حسین حسینا
پیاسے حسینا
حسین حسین حسینا
گھر تیرا لوٹا گیا
حسین حسین حسینا
کنبہ بھی پیاسا رہا
حسین حسین حسینا
ہر ایک خیمہ جل گیا
حسین حسین حسینا
چھن گیء سب کی ردا
حسین حسین حسینا
روتے ہیں اہلِ عزا
حسین حسین حسینا
ماتم کی گونجے صدا
حسین حسین حسینا
گھر گھر ہے فرشِ عزا
حسین حسین حسینا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.