Mureed Hoon Ali Ka
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Sajjad Ashraf Naqvi
مجھے ڈھونڈتی ہے جنت میں مرید ہوں علی کا
میری اوج پر ہے قسمت میں مرید ہوں علی کا
کوئی یہ زباں کٹا کر سر دار کہہ رہا تھا
نہ گھٹے گی میری ہمت میں مرید ہوں علی کا
میں تصور نجف میں ابھی اعتکاف میں ہوں
مجھے کرنے دو عبادت میں مرید ہوں علی کا
بھلا کیا نظر میں لاؤں ترے تخت و تاج کو میں
مرے پاس ہے یہ دولت میں مرید ہوں علی کا
میرے قد سے بھی بڑے ہیں میرے ناز اٹھانے والے
ہے قدم قدم پہ عزت میں مرید ہوں علی کا
میری قبر میں فرشتے مرے ہونٹ چوم لیں گے
جو سنیں گے زیر تربت میں مرید ہوں علی کا
سر عام کرنا لعنت تیرے قاتلوں پہ زہرا
ہے ازل سے میری عادت میں مرید ہوں علی کا
جہاں سینکڑوں فرشتے ہیں مگن علی علی میں
ہے وہاں بھی میری شہرت میں مرید ہوں علی کا
مجھے اور چاہیے کیا بھلا زندگی میں اختر
ہے خدا کی یہ عنایت میں مرید ہوں علی کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.