Sharab-e-Hub-e-Ali
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Sarwar Raza Karbalai
شراب حب علی کا مزہ چکھا ہی نہیں
نشہ ولا کا تبھی تیرے سر چڑھا ہی نہیں
نبی نے سب سے کہا ہے چلو غدیر چلو
تمہارے حج کی بقا ہے چلو غدیر چلو
اتر کے عرش سے جبریل بھی سر میداں
نبی بول رہا ہے چلو غدیر چلو
غدیر خم میں جو من کنت کی صدا سن کر
وہ جل کے مر گیا جس نے علی کہا ہی نہیں
مرض ہے بغض علی کا اسے بتا دیجیئے
علاوہ موت کے اس کی کوئی دوا ہی نہیں
نبی کی جان بچانے وہاں پے خندق میں
سوا علی کے کوئی دوسرا اٹھا ہی نہیں
علی نے خیبری در کو اٹھا کے پھینک دیا
سوا علی کے کسی سے یہ در ہلا بھی نہیں
رکوع میں سجدے میں تشہد میں اور دعا میں کبھی
بنا علی کے کبھی میں نے کچھ پڑھا ہی نہیں
ملیں گی لعنتیں محشر تلک اسے آصف
کہ جس نے فاطمہ زہرا کا حق دیا ہی نہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.